12 مئی 2013 - 19:30
ترک عوام کا ترک وزیر اعظم رجب طیب اردوغان کے استعفی کا مطالبہ

ترکی کے صوبہ ہاتایا کے شہر ریحانلی میں بم دھماکوں کے بعد انقرہ میں عوامی مظاہرے ہوئے ہیں جن میں ترک عوام نے وزیر اعظم رجب طیب اردوغان کی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے اس کے استعفی کا مطالبہ کیا ہے۔

ابنا: ترکی کے صوبہ ہاتایا کے شہر ریحانلی میں بم دھماکوں کے بعد انقرہ میں عوامی مظاہرے ہوئے ہیں جن میں ترک عوام نے وزیر اعظم رجب طیب اردوغان کی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے اس کے استعفی کا مطالبہ کیا ہے۔

ریحانلی میں تین بم دھماکوں میں 43 افراد ہلاک جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوگئے، ریحانلی میں لوگوں نے ترک وزير اعظم کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے کئے ہیں۔ رائٹرز کے مطابق انقرہ کے علاوہ ریحانلی میں مظاہرین نے ترک وزیر اعظم کے استعفی کا مطالبہ کیا ہے۔ ترک عوام کی مرضی کے خلاف اردوغان امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ ملکر شام کے خلاف معاندانہ پالیسی جاری رکھے ہوئے ہے۔

.....

/169